جناح ہاﺅس حملہ کیس میں قومی وومن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار
لاہور (این این آئی) لاہور پولیس نے جناح ہاﺅس حملہ کیس میں جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر کو گرفتار کیا، ان کا نام جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں آیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا، جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شمائلہ کی شناخت جناح ہاﺅس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے ہوئی۔واضح رہے کہ جناح ہاﺅس حملے کا مقدمہ تخریب کاری سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔
Load/Hide Comments


