بیت المقدس ،اسرائیلی فوج کی کارروائیاں ،4خواتین سمیت 6فلسطینی گرفتار

بیت المقدس(صبا ح نیوز) اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے پرانے شہر میں اللد روڈ سے 4 خواتین سمیت 6فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، قابض فوج نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج نے گائوں پر چھاپہ مار کر شہری امین عدنان خالد قطینہ کو گرفتار کر لیا۔ فوج نے ابراہیم مصطفی عابد نامی نوجوان کو بھی تل گائوں سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ حوارہ میں ایک پائلٹ چوکی سے گزر رہا تھا۔علاوہ ازیں مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوج نے جنوب میں واقع قصبے بیتا پر دھاوا بول دیا جس سے جھڑپیں شروع ہوگئیں، اس دوران آنسو گیس کے گولے داغے گئے جس کے نتیجے میں متعدد نوجوانوں کا دم گھٹ گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دوسری جانب سلفیت کے مشرق میں واقع گائوں یوسف سے آبادکاروں نے 10بھیڑیںچرالیں۔ آباد کاروں نے تفوح قصبے کے مغرب میں واقع علاقے وادی یوسف سے بھیڑیں چرائیں،یہ بھیڑیں ثائر نعیم عبید نامی نوجوان کی ملکیت تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں