ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہو گا۔چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔اعلامیے کے مطابق وزارتِ مذہبی امور، سپارکو اور محکمۂ موسمیات کے نمائندے بھی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ذی الحج کا چاند اگر آج نظر آ گیا تو عیدالاضحیٰ جمعرات 29 جون کو ہو گی اور اگر چاند نظر نہ آیا اور ماہِ ذیقعد 30 دن کا ہوا تو عیدالاضحیٰ 30 جون بروز جمعہ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں