فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔فواد چوہدری کی طرف سے ان کے بھائی فیصل فرید چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں سابق وفاقی وزیرکی 27 جنوری اور 13 جون کے نوٹس کو غیرقانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دینے کی استدعا کی گئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں درج مقدمے میں مجھے گرفتار کیا گیا، اسی نوعیت کے الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس اختیارات سے تجاوزاورخلاف قانون ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں