وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس،جے آئی ٹی نے عمران خان کو 26جون کو طلب کرلیا
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف کو طلب کرلیا ۔ ذرائع کا کہناہے کہ جے آئی ٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 26جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس لاہور پولیس کے ذریعے بھجوایا جائے گا۔ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا سکیں گے،پولیس کاکہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر کوئٹہ میں سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ درج ہے ،بلوچستان حکومت کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی وکیل کے قتل کی تحقیقات کررہی ہے۔
Load/Hide Comments