سبی، ورلڈ بینک پراجیکٹ آفس کے قریب بم دھماکہ
سبی (انتخاب نیوز) ورلڈ بینک پراجیکٹ سبی کے آفس کے قریب بم دھماکا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان ورلڈ بینک پراجیکٹ سبی کے آفس کے قریب کریکر بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد سبی پولیس، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ سبی بم ڈسپوزل کا عملہ جائے وقوع پہنچ گئے، شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔
Load/Hide Comments