کوئٹہ میں رہزنوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، لواحقین کا لاش کے ہمراہ دھرنا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں رہزنوں کی فائرنگ سے شہری جان بحق۔ لواحقین نے ہزارگنجی روڈ پر لاش رکھ کر دھرنا دےدیا۔ موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت کے دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے غلام فاروق جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین نے ٹینٹ لگا کر روڈ بند کرکے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عوام چوروں کے رحم کرم پر ہے، پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ مظاہرین نے لاش کے ہمراہ دھرنا دیتے ہوئے حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ چوروں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
Load/Hide Comments