بل کی عدم ادائیگی، حب غلام قادر سول اسپتال کی بجلی کاٹ دی گئی

حب (یواین اے) جام غلام قادر سول ہسپتال حب ، تاریکی میں ڈوب گیا ہے، بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کے-الیکٹرک کی طرف سے بجلی کی سپلائی اچانک کاٹ دی گئی۔ جام غلام قادر سول اسپتال میں بجلی کی بندش سے مریضوں اور طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بجلی کے بغیر، ضروری طبی آلات جیسے وینٹی لیٹرز، مانیٹر، اور ریفریجریشن سسٹم مکمل طور پر بند، سنگین حالات سے مایوس ہو کر عوام نے اعلی حکام سے سول ہسپتال کی بجلی بلاتاخیر بحال کرنے کی درخواست کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں