بلوچستان کے لوگوں کا اتنا گناہ نہیں جتنی سزا دی جارہی ہے، یہاں بھی ایک پناہ گاہ بنا دیں، اسلم بھوتانی
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں آزاد رکن اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں نے اتنا گناہ نہیں کیا جتنی سزا دی جارہی یےبلوچستان کے لیے بھی ایک پناہ گاہ بنادیں جہاں جاکر وہ پاک صاف ہو جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں منعقد ہوا محمداسلم بھوتانی نے کہاکہ موجودہ حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا۔ وزیر منصوبہ بندی کے شکر گزار ہیں ۔ عدالتیں روز ضمانتیں دے رہی ہے 9مئی کو عسکری تنصیبات پر حملہ ہواہے ۔ نیب نے 2002میں جماعت بنائی اور جو پاکستان نہیں آسکتے تھے وہ اس پناہ گاہ میں آئے ۔9مئی کے واقعات کے بعد ایک اور پناہ گاہ بنائی گئی یے کہ جماعت میں آجا تو آپ کے گناہ معاف ہوجائیں گے بلوچستان کے لیے بھی ایک پناہ گاہ بنادیں جہاں وہ پاک صاف ہو جائیں ۔ بلوچستان کے لوگوں نے اتنا گناہ نہیں کیا جتنی سزا دی جارہی یے رکن اسمبلی سید فضل علی شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ غریب کو کم از کم دو وقت کی روٹی تو دی جائے جس دن ملک سے سود ختم ہو گا ملک ترقی کرے گا سود ملک کو تباہ کر رہا ہے جمعیت علما اسلام ف کے رہنما مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ جو لوگ اس ملک کو تباہ کرنا چاہتے تھے وہ ناکام ہو گئے ہیں ملک میں غریب آدمی کے لیے بہت مشکلات ہیں میرے حلقے میں کم از کم بارہ گھنٹے بجلی دی جائے۔