ژوب، گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
ژوب (آن لائن) ژوب میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی۔ ژوب کوئٹہ شاہراہ پر سیال بازار کے قریب ٹونس گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص رحمت اللہ کبزئی جاں بحق جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوا جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، دوسرے واقعے میں ژوب ڈی آئی خان دہانہ سر میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایم ای آر سی سنٹر منتقل کیے۔
Load/Hide Comments


