پاکستان کا جی ڈی پی 68 سال بعد پہلی بار منفی زون میں داخل

اسلام آباد: پاکستان کا جی ڈی پی 68 سال بعد پہلی بار منفی زون میں داخل ہو گیا، حکومت دوسرے سال بھی اہم اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں ناکام۔ اقتصادی ترقی، زرعی خدمات اور صنعتی شعبے کے اہداف حاصل نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی ترقی 4 فیصد کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں منفی 0.4 فیصد رہی۔ زرعی شعبے کی ترقی 3.5 فیصد کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 2.67 فیصد رہی۔ صنعتی شعبے کی ترقی 2.3 فیصد کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں منفی 2.64 فیصد رہی۔

خدمات کے شعبے کی ترقی کی شرح 4.8 فیصد کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں منفی 0.59 فیصد رہی۔ برآمدات اور ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کے اہداف بھی حاصل نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں