سلمان خان کے بعد ہنی سنگھ کو بھی قتل کی دھمکی موصول
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پنجابی گلوکار ہنی سنگ کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے، یاد رہے کہ گولڈی برار نے ہی فیس بک پوسٹ میں گلوکار سدھو موسے والا پر حملے اور ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فون کال موصول ہونے کے بعد ہنی سنگ فوری دہلی پولیس ہیڈکوارٹر پہنچے اور شکایت درج کروائی ساتھ ہی میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ ہنی سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے اسٹار کو لارنس بشنوئی گینگ کے گولڈی برار کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔ہنی سنگ نے کہا کہ انہیں پہلی مرتبہ اس قسم کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے وہ اور ان کا پورا خاندان خوفزدہ ہے اور پولیس سے سیکیورٹی مانگی ہے۔واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ سُپر اسٹار سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔
Load/Hide Comments


