وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔دونوں ر ہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،دونوں ر ہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اشتراکی عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments


