نام نہاد اپوزیشن سے بجٹ پر بحث کا آغاز کیا جائے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے ریمارکس

کوئٹہ (این این آئی) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کو نام نہاد اپوزیشن قرار دے دیا بی این پی کے پارلیمانی لیڈر کے احتجاج کے بعد اسپیکر نے الفاظ واپس لے لئے ۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر میر جان محمد جمالی نے کہا کہ سو کالڈ یعنی نام نہاد اپوزیشن سے بجٹ پر بحث کا آغاز کیا جائے اس موقع پر بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے اپوزیشن کے لئے استعمال کئے گئے الفاظ پر احتجاج کیا جس پر اسپیکر نے کہا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں