نواز شریف کی اعظم نذیر تارڑ سے نئی قانون سازی پر گفتگو، جلد وطن واپسی کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے نواز شریف نے تاحیات نا اہلی سے متعلق قانون نافذ ہونے کے بعد جلد وطن واپسی کا بھی عندیہ دے دیا۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑنے لندن میں تین ملاقاتیں کی ہیں،وفاقی وزیر نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی نکات بارے بریفنگ دی،وزیر قانون نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں نئی قانون سازی کے بعد آپ کی تاحیات نا اہلی ختم ہوجائے گی،سینیٹ سے یہ بل پاس ہوچکا جلد قومی اسمبلی سے بھی کروا لیں گے،آپ کے وطن واپسی آنے میں اس قانون کے بعد کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی،نواز شریف نے پارلیمنٹ کی قانون سازی پر اظہار اطمینان کیا،ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے ماضی میں عدلیہ کی اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ذکر کرتے رہے،ملاقات کے دوران نواز شریف نے قانون نافذ ہونے کے بعد جلد وطن واپسی کا بھی عندیہ دے دیاہے۔


