ڈاکٹرمالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی کے وفد کی مریم نواز سے ملاقات،ملک کی مجموعی و بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی وائس چیرپرسن و آرگنائزر مریم نواز سےنیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات۔ ملاقات میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی سینیئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر جان محمد شہی سینیٹر اکرم بلوچ مرکزی سکریٹری اطلاحات اسلم بلوچ اور نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر کامریڈ ایوب ملک شامل تھے ، ملاقات کے موقع پر سابق وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی مجموعی و بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت ملک کے آئیندہ ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکرمشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے مشاورتی عمل کے آغاز پہ اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز شریف نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ نیشنل پارٹی مسلم لیگ ن کا مضبوط اتحادی ہے اور ہر سطع پر دونوں سیاسی جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کو ترجیح دینگے۔


