بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے نومنتخب بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی کوشش کریں، نواب ثنا اللہ زہری
خضدار (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماو¿ں اور ورکرز کامیاب ہونے والے کونسلرز کو مبارکباد دی۔چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ خضدار شہید سکندر آباد قلات مستونگ اور بلوچستان کے دیگر مختلف اضلاع میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی پارٹی کے مقامی لیڈر شپ ورکرز کے شب و روز محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے جس طرح شاندار کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل فخر ہے بلوچستان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنا حقیقی نجات دہندہ سمجھ کر بلدیاتی الیکشن کے تمام مرحلوں میں تاریخی فتح دیکر اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے عوام دوست پالیسیوں سے متفق ہے اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بلدیاتی نمائندے شب و روز عوام کے مسائل کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں،چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے پارٹی کارکنان اور رہنما اپنی سیاسی جدوجہد کو مزید تیز کریں آنے والے قومی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں کلین سوئپ کرے گی ملکی مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے اس لئے عوام کو چاہیے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔


