کوئٹہ میں مویشی منڈیوں میں اسپرے سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی، آلائشیں اٹھانے کے اقدامات مکمل

کوئٹہ (آن لائن) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر عبدالجبار بلوچ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر مویشی منڈیوں میں جانوروں کو اسپرے کرنے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور عید کے موقع پر آلائشوں سمیت 5ہزار میٹرک ٹن کچرہ اُٹھانے کیلئے 80سوزوکی اور 35دیگر گاڑیوں کے علاوہ ڈمپر بھی کچرہ مذکورہ مقام پر منتقل کرینگے انتظامیہ نے کوئٹہ کے دو علاقوں ایسٹرن بائی پاس اور ائیر پورٹ روڈ پر قائم کی جانے والی مال مویشی منڈیوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ مال مویشیوں پر اسپرے کرکے کانگو وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جاسکے اور عید کے موقع پر الائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے لئے ہماری خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اس کام کے لئے 80 سوزوکی گاڑیوں کے لئے علاوہ 35 دیگر گاڑیاں اور ڈمپر کے ذریعے الائشوں اور کچرے کو عید کے تین دنوں میں 5 ہزار میٹرک ٹن کا تخمینہ لگا کر ٹھکانے لگانے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ مال مویشیوں کی الائشیں اور چمڑے کو نالیوں یا سیوریج کے نالوں اور گلی محلوں میں پھینکنے کی بجائے جو مقامات مختص کئے گئے ہیں وہاں پر پھینکیں تاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کو الائشوں اور کچرے کو فوری طور پر رہائشی علاقوں سے ہٹا کر مذکورہ مقام پر پہنچانے میں آسانی ہو انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی عید کے موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے موثر حکمت عملی اور اقدامات کے ذریعے الائشوںکو ٹھکانے لگا کر صفائی کی صورت حال کو موثر طور پر یقینی بنایا گیا تھا جس میں شہریوں نے بھی بھرپور تعاون کیا تھا شہری اس بار بھی اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے گلی کوچوں اور رہائشی علاقوں میں الائشوں اور کچرے کو پھینکنے کی بجائے مذکورہ مقام پر پھینکیں تاکہ ہماری ٹیمیں ان کو اٹھا کر علاقوں کو صاف کریں ہماری کوشش ہوگی کہ مختلف سڑکوں چوراہوں اور گلی محلوں میں بکرا منڈیوں کی خرید و فروخت کو روک کر قائم کی جانے والی بکرا منڈیوں تک محدود رکھا جاسکے اس میں شہری ہمارے ساتھ تعاون کریں اور سڑک کے کنارے چوراہوں اور رہائشی علاقوں میں بکرے فروخت کرنے والوں سے جانور خریدنے کی بجائے انتظامیہ کی جانب سے قائم کی جانے والی بکرا منڈیوں میں جا کر اپنی پسند کے قربانی کے لئے جانور خریدیں تاکہ مختلف مقامات پر قائم ان منڈیوں کا خاتمہ ہوسکے اور انتظامیہ کی جانب سے جو منڈیاں قائم کی گئیں ہیں ان میں آنے والے مال مویشیوں کو کانگو وائرس سے بچانے اور پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مقرر کردہ ٹیمیں اسپرے کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں