نواب شاہ ،دومسافربسوں میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، 45 زخمی
نوابشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور45افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق نواب شاہ کے علاقے دوڑ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث 2 مسافر بسوں کی آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 45 زخمی ہوگئے۔حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے اوباڑہ جبکہ دوسری پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تعلقہ ہسپتال دوڑ اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتا ل نوابشاہ منتقل کر دیا گیا ،پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتا ل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


