گزشتہ روز طوفانی بارش سے بجلی کاٹاور گرنے سے زہری گرڈ اسٹیشن کو فراہمی معطل

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو )کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز شدید طوفانی ہواﺅںکی وجہ سے 132kVسوراب ،زہری ٹرانسمیشن لائن کا ایک ٹاور گر گیا جسکی وجہ سے زہری گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ترجمان نے کہا کہ اتوار کی صبح کیسکو کے شعبہ گرڈ سسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی )،گرڈ سسٹم آپریشن (جی ایس او کے عملہ نے ہنگامی بنیادوں پر سامان منتقلی کا عمل اور تنصیب و بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔اور توقع ہے کہ پیر کی دوپہر تک بحالی کا کام مکمل کر کے زہری گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائیگی ۔تاہم اس دوران ٹاور گرنے کی وجہ سے زہری گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پر کیسکو نے متعلقہ صارفین سے معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں