محکموں کے سیکرٹریز بجٹ اجلاس کو سنجیدگی سے لیں، اراکین اسمبلی کے اعتراضات نوٹ کریں، میر قدوس
کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس بجٹ کی منظوری کا اہم مرحلہ ہوتا ہے تمام سیکرٹریز بجٹ اجلاس کو سنجیدگی سے لیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام صوبائی محکموں کے سیکرٹریز اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں بجٹ اجلاس بجٹ کی منظوری کا اہم مرحلہ ہوتا ہے تمام سیکرٹریز بجٹ اجلاس کو سنجیدگی سے لیں۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے چیف سیکرٹری کی توسط سے سیکرٹریز کو ہدایت جاری کی گئیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیکرٹریز اجلاس میں مو جود رہ کر اراکین اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے پوائنٹس نوٹ کریں سیکرٹری اپنے محکموں سے متعلق ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کے اعداد و شمار کی مکمل تیاری کے ساتھ آئیں چیف سیکرٹری اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے سیکرٹریز کے خلاف کاروائی کریں۔


