بلوچ پشتون بھائی چارہ صرف برابری کی بنیاد پر قائم ہوسکتی ہے ،محمود خان اچکزئی
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکانِ پارلیمنٹ اپنے خرچ پر حج پر جا رہے ہیں،اقتدار میں پولیس آگے ہوتی ہے اور اقتدار میں نہیں ہوتے تو پولیس پیچھے ہوتی ہے، میری درخواست ہے پروٹوکول استعمال نہ کریں ، لمبے لمبے پروٹوکول دیکھ کر عوام گالیاں دیتے ہیں ،تاحیات 12 بندے، گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر غریب ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا،لوگوں کے خوابوں کا مراعات لے کر مذاق اڑانا مناسب نہیں، اگر اتنا ہی خطرہ ہے تو سیاست چھوڑ دیں اور کوئی اور کام کریں۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخواست کرتا ہوں کہ پروٹوکول استعمال نہ کریں، لمبے لمبے پروٹوکول دیکھ کر عوام گالیاں دیتے ہیں، تاحیات 12 بندے، گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر غریب ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔خواجہ آصف نے کہا کہ لوگوں کے خوابوں کا مراعات لے کر مذاق اڑانا مناسب نہیں، اگر اتنا ہی خطرہ ہے تو سیاست چھوڑ دیں اور کوئی اور کام کریں، اگر کسی کی دشمنی ہے تو وہ ذاتی حیثیت میں گارڈز رکھ لے۔