ایل این جی ریفرنس، احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ، 10 جولائی کو سنایا جائیگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10 جولائی کو فیصلہ سنائیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی ۔نیب نے ایل این جی ریفرنس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت منتقل کرنے کا بیان دے دیا۔نیب سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے ، عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کر لی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہ ایف آئی اے کا دائرہ اختیار ہے، ریفرنس سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا دائرہ اختیار ہے۔
Load/Hide Comments


