پاکستان کے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہپاکستان کے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، 30جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کریں گے۔اسلام آباد میںقومی بچت اسکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان میں سود سے پاک اسلام نظام نافذ ہو، اسی حوالے سے وفاقی شریعت کورٹ کا فیصلہ تھا کہ پانچ سال کے اندر ملکی نظام کو اسلامی بنایا جائے اور سود سے پاک کیا جائے گا جس کے خلاف اسٹیٹ بینک کے علاوہ دیگر نجی بینکوں کی اپیلیں تھیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دو ہفتوں کے دوران ہی ان اپیلوں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد گورنر اسٹیٹ کی سربراہی میں ایک ہائی پاور کمیٹی کا قیام کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، 30 جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کریں گے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے نیشنل سیونگز کی4 نئی پروڈکٹس لانچ کررہے ہیں،بجٹ میں کہا تھا 30 جون تک نئی پروڈکٹس لانچ کریں گے۔


