جام کمال اور ہمارے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش بھوتانی برادران کی بوکھلاہٹ ہے، پیپلز پارٹی حب

حب (آن لائن) پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر نے پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر چلنے والی منفی مہم جوئی کا جواب دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پچھلے چند دنوں سے ہمارے اور جام کمال خان کے درمیان دراڑ ڈالنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جس کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جارہا ہے، اس طرح کے منفی ہتھکنڈے بھوتانی برادران کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں اور وہ عوام میں ہمارے اور جام کمال کی مقبولیت سے پریشان ہیں انہیں پتہ چل چکا ہے کہ ان کی سیاست کے اختتام کا وقت آ چکا ہے ۔ اسی لئے وہ اس طرح کے گھٹیا اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں عوامی مفادات کے لئے منصوبوں کی منظوری چاہے ہم کرائیں یا جام کمال خان ایک ہی بات ہے ہم ایک ہیں علاقے کے لئے عوامی مفادات کے منصوبے میری کوششوں سے منظور ہوں یا جام کمال خان کی کوششوں سے ہو بات ایک ہی ہے ان منصوبوں سے فائدہ عوام کا ہونا چاہئے حب و لسبیلہ میں بھوتانی برادرن نے ہمارے عوامی مفادات کے منصوبوں پر اسٹے آرڈرز لئے ان سے پوچھا جائے کہ ان کا یہ اقدام کہاں کی بھلائی ہے ؟ اسٹے آرڈرسے عوامی مفادات کے منصوبوں کو رکوانا کہاں کی عوام دوستی ہے ؟اپنی بچی کھچی سیاست بچانے کے لئے بھوتانی برادران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اس طرح کے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جسے عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیںانہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ میری اور جام کمال خان کی ایک ہی سوچ ہے اور وہ سوچ یہ ہے کہ اپنے عوام کے مفادات کا خیال رکھا جائے تختی پر نام میرا ہو یا جام کمال خان کا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم صرف عوام کے حقوق اور ان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرتے ہیں ۔ ہماری سیاست کا محور ہی عوام کی خدمت اور خوشحالی ہے بھوتانی برادران جنہیں حب و لسبیلہ کے غیور عوام (اسٹے برادرز) کے نام سے پکارتے ہیں جن کا مقصد صرف اپنے ذاتی مفادات کا حصول ہیں انہیں عوام کی ترقی و خوشحالی اور انہیں سہولیات کی فراہمی سے کوئی سروکار نہیں۔سوشل میڈیا پر سوچی سمجھی سازش کے تحت اس طرح پیش کرنا کہ خدانخواستہ ہمارے اور جام کمال خان کے درمیان کوئی مسئلہ ہے بالکل غلط پروپیگنڈہ ہے ہم اور جام کمال خان ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے ۔ ناکام عناصر اپنی منفی سوچ اور پروپیگنڈوں سے جتنی بھی کوشش کر لیں ہمارے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتے ۔جام کمال خان اور ہم مضبوط اتحادی اور دوست ہیں اور یہ دوستی ہارے ہوئے اور ناکام عناصر کے بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈوں سے ختم نہیں ہو سکتی۔انشاءاللہ تعالیٰ ہم اور جام کمال خان مستقبل میں بھی مل جل کر حب و لسبیلہ کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں