بلوچ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں کیخلاف عید کے ر وز 3 بجے احتجاج ہوگا، وی بی ایم پی

کوئٹہ (آن لائن) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ وی بی ایم پی کے زیر اہتمام بلوچ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور جبری گمشدگیوں کیخلاف عید کے روز 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے سیاسی پارٹیوں اور طلبا تنظیموں سمیت تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے بلوچ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی آواز بنیں اور جبری گمشدگیوں کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کو 14 سال مکمل ہونے پر کراچی میں عید کے روز ان کے اہلخانہ کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا، اہل کراچی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ احتجاج میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں