کوئٹہ، کلی الماس میں گاڑی پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں نامعلوم افرادکی وزیر اعلیٰ کے کوارڈینیٹر کی ہمشیرہ کی گاڑی پر فائرنگ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹاﺅن کے رہائشی میر قربان علی لہڑی کی اہلیہ نواسے فلک شیر کے ہمراہ گاڑی میں اپنے بھائی وزیر اعلیٰ کے کوارڈٹینٹر امان اللہ خان مہترئی کے گھر واقعہ کچلاک سے واپس آ رہی تھی وہ جیسے ہی ائیرپورٹ روڈ چشمہ اچوزئی کے قریب پہنچی تو نامعلوم افراد گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تاہم گاڑی میں سوار نانی اور نواسہ معجزانہ طورپر محفوظ رہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے رہی ہے ۔پولیس نے بتایاکہ واقعہ جائیداد کے تنازع کے باعث پیش آیا۔
Load/Hide Comments


