کوئٹہ سے 24 جون کو لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد، سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ سے 24 جون کو لاپتہ ہو نے والے شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔ پو لیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے ائیرپورٹ روڈ طور ناصر پھاٹک کے قریب فلیٹ سے عبدالرشید نا می نوجوان کی لاش ملی ہے جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول چمن کا رہائشی اور محکمہ صحت کا ملازم تھامقتول 24 جون سے لاپتہ تھا۔پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں