ٹوبہ ٹیک سنگھ ، زائرین کی بس کو حادثہ،63 افراد زخمی، 20 کی حالت تشویشناک
ٹوبہ ٹیک سنگھ(صباح نیوز)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سمندری روڈ پر زائرین کی بس المناک حادثے کا شکار ہوگئی۔حکام کے مطابق حادثے میں 63زائرین زخمی ہوئے،جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جہاں 20 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کا شکار بس بی بی پاک دامن کے مزار لاہورسے ٹوبہ ٹیک سنگھ جارہی تھی۔
Load/Hide Comments


