وفاق فوری طور پر نیا این ایف سی ایوارڈ نہ لایا تو سخت رد عمل دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے فوری طور پر نیا این ایف سی ایوارڈ لانے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق نے بلوچستان کے ساتھ وعدے وفا نہ کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 جون تک نہ پی پی ایل کے واجبات اور نہ ہی این ایف سی کا پورا شیئر مل سکا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سے خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں، دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں