بلوچستان متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن نے بی این پی کی پہیہ جام ہڑتال سے اظہار لاتعلقی کردیا

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی آج صوبہ بھر میں ہونے والی پہیہ جام ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کردیا، ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں حاجی اختر جان کاکڑ، شیر احمد بلوچ، ملک ضمیر شاہوانی، حنیف شاہوانی، انور بنگلزئی اور دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں آج صوبہ بھر میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کی دی جانے والی کال سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن نے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ لوکل ٹرانسپورٹ رواں دواں رہی گی اور ہم آج ہونے والی پہیہ جام ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور لوکل ٹرانسپورٹ رواں دواں رہی گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں