لاء اینڈ جسٹس کمیشن کاپاکستان کی آبادی سے متعلق کانفرنس کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے ملکی آبادی سے متعلق کانفرنس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔2 روزہ کانفرنس 14 اور15جولائی کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوگی ، افتتاحی اور اختتامی تقاریب میں چیف جسٹس عمرعطابندیال شرکت کریں گے۔کانفرنس کے مختلف سیشنزمیں سپریم کورٹ کے دیگرججزشریک ہوں گے، کانفرنس میں اعلی عدلیہ کے ججز،بین الاقوامی ماہرین اور سفارتکار بھی مدعو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں