اوور لوڈنگ و تیز رفتاری، بلوچستان کی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں اضافہ

کوئٹہ(یو این اے )قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں تیزی سے اضافہ،اوور لوڈنگ ،ناتجربہ کاری،تیزرفتاری کے باعث سالانہ35 سے 40ہزارلوگ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، رپورٹ کے مطابق قومی شاہراہوں میں دن بدن ٹریفک حادثات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جسکی بڑی وجوہات میں سیتیز رفتاری، اوور لوڈنگ، ڈرائیوروں کا دوران ڈرائیونگ موبائیل فون استعمال کرنا،اوور ٹیک کرنا ہیں ایک سروے رپورٹ کے مطابق سالانہ 40ہزارافراد ٹریفک حادثوں کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ لاکھ کے قریب لوگ زخمی ہوتے ہیں تاہم سب سے زیاد ہ حادثات اوورلوڈنگ کی وجہ سے ہوتے ہیں بلوچستان میں سب سے زیادہ حادثات کوئٹہ کراچی، کوئٹہ ژوب روٹ پر ہوتے ہیں جبکہ کوئٹہ سبی کوئٹہ نوشکی کوئٹہ گوادر،کوئٹہ چمن روٹ پر بھی حادثات ہوتے ہیں ٹریفک امور کے ماہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے اکثر اوقات ٹائر زپنکچر ہو جاتے ہیں یا ٹائر میں گرمائش زیادہ ہونے کے باعث ٹائر پھٹ جاتے ہیں جس سے بڑی گاڑیوں کو قابو کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے، بڑی گاڑیوں کا سامان الٹ کر ساتھ چلنے والی گاڑیوں کو بری طریقے سے متاثر کرتا ہے ، اسی طرح اوور لوڈنگ سے اربوں روپے سے تعمیر ہونے والی قومی شاہراہیں بھی تباہ برباد ہو رہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ قوامی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر سخطی سے عملدرآمد کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں