خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور پر حملے اور جلا ؤگھیرا ؤکیس میں پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میںمزید چودہ روز کی توسیع کردی ہے۔ پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 17 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان تیار کرکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
Load/Hide Comments


