قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف خیبرپختونخوا بار کونسل کی ہڑتال

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف خیبرپختونخوا بار کونسل نے ہڑتال کی ۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف بار کونسل کی ہڑتال کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوئے۔بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ سویڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے سفیر واپس بلایا جائے جبکہ اقوام متحدہ کے ذریعے پروپیگنڈا کیخلاف موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ چارسدہ میں بھی وکلاء نے واقعی کی مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قرآن کی بے حرمتی پر گزشتہ روز وکلا نے صوبے بھر میں یوم سیاہ منایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں