کیچ، آبسر سے دو طالب علم لاپتہ

کیچ(نمائندہ انتخاب)کیچ کے علاقے آبسر سے دو طالب علم جبری لا پتہ ، اطلاعات کے مطابق کل رات کیچ کے علاقے آبسر سے دو نوجوان سالم ولد عبدالستار اور اکرم ولد نعیم کو لاپتہ کر دیا گیاہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق کل رات 4 بجے کے وقت سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افرادنے آبسر میں گھر پر چھاپہ مار کر سالم اور ایک دوسرے گھر میں چھاپہ مارتے ہوئے اکرم ولد نعیم کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ جن کے حوالے سے اب تک کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں