بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کوئٹہ(یو این اے )آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان سمیت ملک کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہیںمحکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، بالائی و وسطی پنجاب اور شما ل مشرقی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش یا موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث خیبر پختونخوا، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، کوہاٹ، پشاور، بنوں، کرک، ڈی آئی خان، قصور، اوکاڑہ، کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب، موسی خیل کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
Load/Hide Comments


