کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 کارکن گرفتار
کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان کالعدم تنظیم کے لئے فنڈز جمع کرنے میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے جمع کی گئی چندے کی رقم اور رسیدیں برآمد ہوئیں ہیں۔ حکام نے کہا کہ گرفتارملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں۔حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ملزمان آٹھ سال سے کالعدم تنظیم کے لئے فنڈ جمع کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


