کوئٹہ میں بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی
کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی کاموںکے سلسلے میں 7جولائی کو(بروزجمعہ) مستونگ گرڈاسٹیشن کے سٹی ون، سٹی ٹو، کیڈٹ کالج،ایس این جی اسپتال فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسی طرح 10جولائی کولورالائی گرڈاسٹیشن کے سٹی، کچ، اوریاگی،نیو جیل فیڈروں سے صبح8بجے سے دن 11بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روز خانوزئی گرڈاسٹیشن پر ضروری مرمتی کام کے باعث خانوزئی گرڈسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اسی روز منگچر گرڈسے دن 12بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اس کے علاوہ 10جولائی کے روز 132Kvٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں بارکھان اور کوہلو گرڈاسٹیشنوںسے صبح9بجے سے شام 4بجے تک جبکہ تربت گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔


