کوئٹہ تا ہنہ روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کی جامع منصوبہ بندی کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا یا جارہا ہے ہم ترقیاتی منصوبوں کی پلاننگ اور انہیں عملی شکل دینے پر یقین رکھتے ہیں منصوبے کے تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ میکنزم بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ تا ہنہ روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے سیکرٹری مواصلات اور ان کی ٹیم منصوبوں کی مانیٹرنگ کے ذریعے معیار اورمقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں