اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار
اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش صبح سات بجے سے جاری ہے ، ممکنہ خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 مختلف مقامات پر ہائی الرٹ رہی، موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ،لاہور میں اربن فلڈ نگ کا بھی خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مشرقی پنجاب ، شما ل مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ہے ۔
Load/Hide Comments


