اسرائیل کی فلسطین میں پر تشدد کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں،فضائی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں،انتونیو گوتریس
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے فلسطین پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کی ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس فلسطین میں تشدد کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ جنین پر اسرائیل کے فضائی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، فضائی حملے قانون نافذ کرنے والے آپریشنز سے مطابقت نہیں رکھتے، اسرائیل بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے۔اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے اسرائیل میں بین الاقوامی حفاظتی فورس بھجوانے کا مطالبہ کردیا جس پر انتویو گوٹریس نے کہا مجھے نہیں لگتا کہ اسرائیلی حکومت اس مطالبے سے اتفاق کرے گی۔انہوںنے کہا کہ ایسا طریقہ کار طے کیا جائے کہ جس سے فلسطینی شہریوں کا تحفظ ممکن ہوسکے۔mk/nsr
Load/Hide Comments


