قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے ملعون کو قرار واقعی سزا تک احتجاج جاری رہیگا، پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پاکستان بھر کی طرح تحریک انصاف بلو چستان ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی جلانے کے خلاف اور قرآن پاک کی تقدس کے حوالے سے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں جمعت علمائ اسلام پاکستان شیرانی گروپ نے بھی شرکت کی۔ مظاہر ے سے صوبائی جنرل سیکر ٹری سالار کاکڑ، ڈسٹر کٹ کوئٹہ کے صدر رحیم کاکڑ، نوابزاہ شریف جو گیزئی، سر دار روح اللہ خلجی، محمدآصف ترین، جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رابطہ کمیٹی کے ممبر صادق نورزئی ،عمران ٹائیگر کے نذر زدران، عزیز کاکڑ، آئی ایل ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری شمس رند، عبد الحنان بازئی، سید میر علی آغا، ملک فیصل دھوار، آئی ایس ایف کے نیاز ملاخیل، بلال اچکزئی، برات خان خلجی، جمعہ خان خلجی، زبیر کاکڑ، ایم این اے منورہ منیر بلوچ، کلثوم پانزئی، صفیہ کاکڑ اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہماری زند گی ماں، باپ، خاندان سب حرمت قرآن پر قربان ہیں بطور مسلمان ہم جان تو دے سکتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب جو حضرت محمد مصطفی پر نازل ہوئی ہے کی بے حرمتی برادشت نہیں کرسکتے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آج کے احتجاجی مظاہرے میں تمام مکاتب اور طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جب سویڈن میں قرآن پاک کے بے حرمتی کی گئی، نام نہاد امپورٹڈ حکومت، نام نہاد پی ڈی ایم، نا م نہام قوم اور مذہب پرستوں نے چپ رہنے کا روزہ رکھا ہوا تھا حکومتی، سیاسی، مذہبی، قبائلی کسی بھی فورم پر قرآن پاک کی بے حمتی کیخلاف مذمت تک نہیں کی گئی لیکن ایک مرتبہ پھر سے نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان نے جس جرا¿ت مندانہ انداز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی بلکہ پورے پاکستان کو یک آواز کر کے ان کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا، تب عمران خان کے بغض میں امپورٹڈ حکومت اور نام نہاد امپورٹڈ سیاستدانوں نے بھی خانہ پوری کر تے ہوئے مذمت کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اب اس بات سے وقف ہوچکی ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور پی ڈی ایم کے مفاد پرست اشتراک کو نہ مذہب، نہ ملک، نہ قوم اور نہ ضمیر اور سر زمین کی فکر ہے ان کو تو ڈالر دے دو تو یہ کسی بھی چیز کا سودا کر نے میں دیر نہیں کرتے لیکن بطور مسلمان ہم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کیخلاف کسی بھی طرح کی قربانی اور احتجاج سے دریغ نہیں کیا اور تب تک جدوجہد کر تے رہیں گے جب تک ملعون جس نے قرآن پاک جلایا اسکو قرار واقعی سزا نہیں دی جاتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں