لاہور، بارش کے باعث دو گھروں کی چھتیں گرگئیں، 9 افراد زخمی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں بارش کے باعث دو گھروں کی چھتیں گرنے کے نتیجے میںتین خواتین اور تین بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ لاہورکے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں گھرکی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، 4زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ دوسری طرف نشتر ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خواتین کوطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


