بھارت،ریاست تامل ناڈو میں ڈی آئی جی پولیس نے خو د کشی کر لی
کوئمباتور(صباح نیوز)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئمباتور میں تعینات ڈی آئی جی پولیس نے خود کشی کر لی ہے۔ پولیس نے ان کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے کوئمباتور میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈی آئی جی کوئمباتور رینج وجے کمار نے بعدمقامی وقت کے مطابق صبح پونے 7بجے اپنے دفتر کے باہر اپنے پرسنل سکیورٹی آفیسر کے پستول سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔رپورٹ کے مطابق وجے کمار قبل ازیں کانچی پورم، کڈالور، ناگا پٹی نام اور ترووارور اضلاع میں بطور ایس پی تعینات رہ چکے تھے۔ ان کے ساتھیوں کے مطابق وہ گزشتہ چند ہفتوں سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے جس سے ان کی نیند متاثر ہوئی تھی۔
Load/Hide Comments


