تھرپارکر میں غدائی قلت اور مختلف بیماریوں سے 5 بچے جاںبحق
تھرپارکر (انتخاب نیوز) تھرپارکر میں غدائی قلت اور مختلف بیماریوں سے 5 بچے جاںبحق۔ سندھ کے علاقے تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث 5 بچے انتقال کرگئے۔ مٹھی اسپتال میں نولود اور پانچ سال سے کم عمر کے 5 بچے جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے تھا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق تھرپارکر میں 8 دنوں میں 28 بچے جبکہ رواں سال اب تک 449 بچے غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے انتقال کرچکے۔
Load/Hide Comments


