لاہور، دو روز کے دوران خواتین سے زیادتی کے 7 مقدمات درج، کوئی ملزم پکڑا نہ جاسکا
لاہور (انتخاب نیوز) لاہور کے مختلف تھانوں میں دو روز کے دوران خواتین سے زیادتی کے 7 مقدمات درج کر لیے گئے۔ لاہور پولیس کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانوں میں خواتین سے زیادتی کے 7 مقدمات درج ہوئے، شاد باغ میں ملزم حنیف نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نواب ٹاو¿ن میں ملزم اظہر نے شادی کا جھانسہ دےکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایک درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ نواب ٹاو¿ن میں ہی ملزم اصغر نے 11 سال کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نشتر کالونی میں ملزم وکرم مسیح نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کی۔ اس کے علاوہ ڈیفنس میں ملزم ابرار نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ شیراکوٹ میں ملزم فیصل نے گھر میں گھس کر لڑکی سے زیادتی کی۔
Load/Hide Comments


