کیو ڈی اے کا تکتو میں گرینڈ آپریشن ،ہنگامہ آرائی،جلاو،گھیراو

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا تکتو لینڈ اور اطراف کے علاقوں میں گرینڈ اپریشن 700 سے زائد قبضہ شدہ زمین واگزار کرنے کی کاروائی ،آپریشن میں پولیس اور کیو ڈی اے فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔قبضہ مافیا کیخلاف مقدمات درج،ترجمان کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق چیئرمین کیو ڈی اے اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے حکم اور ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے مزمل حسین کی ھدایت پر مجسٹریٹ یاسر بٹ انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیف اللہ خلجی اور جمعہ خان کی نگرانی میں پولیس اور کیو ڈی اے فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ تکتو لینڈ دامن پہاڑ اور اطراف کے علاقوں میں گرینڈ اپریشن کیا گیا جس کے دوران سات سو ایکڑ قبضہ شدہ زمین واگزار کرانے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز آپریشن کو روکنے کیلئے ہنگامہ آرائی کا سہارا لینے کی کوشش کی گئی۔تائم فورسز نے ایسی کوششوں کو ناکام بنادیا۔ واضع رہے۔کہ مذکورہ اراضیات جو کیو ڈی اے کی ملکیت ہیں۔ پر بااثر شخصیات نے قبضے کر رکھے تھے۔ جنہیں بہت بڑی کاروائی کے دوران ختم کیا جارہا ہے۔ آپریشن کے دوران معروف سیاسی گروپوں اور انتہائی بااثر شخصیات رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جنھیں خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر قبضہ مافیا کے بعض باثر افراد کے خلاف باقاعدہ ایف ائی ار درج کر کے مقدمات بھی قائم کیے گئے جن کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق کیو ڈی اے تجاوزات اور قبضہ گیری کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی لہذا قبضہ گیروں کو اخری مرتبہ الٹی میٹم دی جاتی ہے۔ جس کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں