وڈھ میں زیادتیوں کیخلاف جھالاوان عوامی پینل کی احتجاجی ریلی، کشیدہ صورتحال کی مذمت

وڈھ (انتخاب نیوز) وڈھ میں جھالاوان عوامی پینل کی جانب سے عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد، سیکڑوں کی تعداد میں عوام کی شرکت۔ ریلی کا آغاز مینگل ہاﺅس شہزاد سٹی سے شروع ہوا جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی خضدار پریس کلب پر ختم ہوئی۔ ریلی سے جھلاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماﺅں سردار مراد خان شیخ، میر شہباز خان قلندرانی، سردار زادہ میر شہزاد خان غلامانی، میر اشتیاق مینگل، مولوی علی محمد مینگل، میر سعد اللہ گنگو، ڈاکٹر حبیب اللہ خدرانی و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سردار اختر اپنی گندی و مفاد پرستانہ و دوغلی سیاست کے ذریعے خضدار وڈھ سمیت بلوچستان کے حالات کو خون آلود کرنا چاہتا ہے۔ قبائلی سربراہ سردار اختر اپنے مسلح جتھوں کے ذریعے ایک بار پھر جھلاوان میں قتل عام کرانا چاہتا ہے۔ ایک طرف وفاقی، صوبائی حکومت میں شامل یہ نام نہاد ٹولہ مراعات کے مزے لے رہا ہے اور دوسری طرف عوام کے نام پر اربوں روپے کے فنڈ لیکر کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے، اب جبکہ الیکشن قریب ہیں تو اختر اور اسکا نام نہاد کرپٹ ٹولہ اپنی نااہلی اور کرپشن چھپا کر جھلاوان اور بالخصوص وڈھ میں جنگی ماحول پیدا کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ڈرامے بازیوں سے کام لے رہی ہے لیکن اب عوام اس قاتل، فاسق اور مفاد پرست ٹولے کے گھناو¿نے کردار سے اچھی طرح واقف ہیں۔ دو کشتیوں کے سوار یہ تخریب کار ٹولہ اب مزید عوام کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے۔ عوام اس ٹولے کے ہاتھوں جاں بحق کیے جانے والے اساتذہ کرام ڈاکٹرز انجینئرز، بیگناہ مزدوروں، فوج، فرنٹیئر کور سمیت قبائلی افراد کے نا حق قتلِ عام کو اب تک نہیں بھولے۔ عوام جانتے ہیں کہ اختر اور اس کے تخریب کار ٹولے کے ہاتھ جاں بحق ہونیوالوں کے خون سے رنگے ہیں۔ عوام مزید اس تخریب کار تنظیم کے سرغنہ اور اس کے زرخرید چمچہ نما کارندوں کے بہکاوے میں مزید نہیں آئینگے۔ اب ہر میدان میں ذلت و رسوائی اس نام نہاد ٹولے کا مقدر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں