مسلم چیریٹی کی جانب سے گوادر کے ماہیگیروں میں اسپیڈ بوٹ کا عطیہ
گوادر (انتخاب نیوز) فلاحی تنظیم مسلم چیریٹی کی جانب سے گوادر کے ماہیگیروں کے لئے اسپیڈ بوٹ کا عطیہ۔ ملابند وارڈ گ?وادر کے پانچ ماہیگیروں کو گوادر فش ہاربر پر بوٹ مکمل سازوسامان کے ساتھ حوالے کی گئی۔ بدھ کی شام کو گوادر فش ہاربر پر ایک مختصر تقریب میں مسلم چیریٹی کے عالم خان، خدا بخش ہاشم اور فشریز بلوچستان کے احمد ندیم نے بوٹ باقاعدہ طور پر ماہی گیروں کے حوالے کی۔ اس موقع پر مسلم چیریٹی کے عالم خان نے بتایا کہ یہ ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے جس کوآئندہ مزید لوگوں تک توسیع دی جائے گی۔ ماہی گیر عبداللہ رحیم بخش نے مسلم چیریٹی اور آر سی ڈی کونسل گوادر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ ایک بیش بہا تحفہ ہے، جس سے وہ اپنے خاندانوں کا مستقبل بہتر کرسکیں گے۔ اس موقع پر آر سی ڈی سی گوادر کے صدر ناصر رحیم سہرابی، بہرام بلوچ، عبداللہ عثمان، سینئر استاد حسن الاسلام، جی ڈی اے کے عبدالرحیم، کونسلر فیصل اللہ بخش، عامر حمید، عباس زیمی اور دیگر موجود تھے۔


